اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے متعلق بیانات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزرا کو تین ہفتوں تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے،مقررہ
وقت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں وفاقی وزرا کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی،الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں وفاقی وزرا کے خلاف توہین کمیشن کی کاروائی بھی کی جا سکتی ہے،وفاقی وزیر فواد چودھری نے جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگی تھی