اسلام آباد (این این آئی)حکومتِ پاکستان کی جانب سے 22-2021 کے وفاقی بجٹ اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت محصولات کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں بتدریج اضافہ کرنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے کہا کہ اس اقدام سے کمپریسڈ نیچرل
گیس (سی این جی) اور پیٹرول کی قیمتوں کے درمیان فرق کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی اور اس میں درآمدی بل بھی شامل ہوسکتا ہے۔حکومت نے رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کا 610 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن درحقیقت پہلی سہ ماہی کے پہلے ڈھائی ماہ میں 25 ارب روپے سے زیادہ جمع نہیں کرسکی۔