اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چاند دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی سے متعلق
قانون سازی کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال رمضان المبارک اور شوال کا چاند دیکھنے کے حوالے سے تنازعات سامنے آتے رہتے ہیں اورملک بھر میں ایک روز روزہ اور عید منانے کا تصور دم توڑ چکا ہے۔