اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ختم نبوت بارے قرآنی آیات ، احادیث سرکاری دفاتر ،ضلعی داخلی حدود میں سنہرے حروف میں لکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کرنے کی قرارداد منظور

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ختم نبوتؐ کے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ، تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہرے حروف میں لکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کرنے سے متعلق ایوان کی قراردادمتفقہ طور پر منظور ہونے کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کریں کہ وہ ایوان کے

فیصلے پر فوری عملدرآمد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی کام ہے اور اس پر عملدرآمد سے اللہ تعالیٰ اجر عطا فرمائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ختم نبوت سے متعلق قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ فوری آویزاں کرنے پر سندھ اسمبلی اور وزیراعلیٰ سندھ کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قبل ازیں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی اجازت سے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ختم نبوتؐ کے متعلق قرآن پاک کی سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 40اور احادیث مبارکہ بحوالہ ابو دائود حدیث نمبر 4252اور ترمذی شریف کی حدیث نمبر 2219 ترجمے کے ساتھ سنہری حروف میں مزین کی گئی ہیں۔ اللہ کے آخری نبی حضرت محمد رسول للہ ؐ نے فرمایاـ ’’تحقیق عنقریب میری امت میں تیس جھوٹے دجال کھڑے ہوں گے ان میں سے ہر ایک دعوی کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی ہونے والا نہیں‘‘۔ قرار داد میں حکومت پنجاب سے اس امر کا مطالبہ کیا گیا کہ ختم نبوت کے متعلق قرآن پاک کی یہ مکمل آیت اور مکمل احادیث مبارکہ کو ترجمے کے ساتھ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہری حروف میں لکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائے۔ بعدازاں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری ساجد احمد خان بھٹی نے کشمیر ی رہنما کل جماعتی کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی بھارتی حراست میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے قرارداد پیش کی کہ عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی جو کہ باہمت، نڈر اور مخلص رہنما تھے، انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی حقوق کی آواز بلند کی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا اور بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور کبھی بھی ان کا عزم اپنے بنیادی حقوق حاصل کی کرنے کی جدوجہد سے متزلزل نہ ہوا۔ قرارداد میں سید علی گیلانی کو ان کے حق خودارادیت کی لازوال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرت ہوئے کہا گیا کہ یہ ایوان معترف ہے کہ سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘‘ کا نعرہ لگا کر اپنے آنے والی نسلوں کیلئے ایک منزل کا تعین کردیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم رکوانے کیلئے بھارتی حکومت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ بعدازاں یہ قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور ہوئی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…