پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

گلاب کا زور کم پڑتے ہی سمندری طوفان شاہین تیار، الرٹ جاری

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) خلیج بنگال میں سمندری طوفان گلاب کا زور ٹوٹ گیا، ساتھ ہی ایک اور سمندری طوفان شاہین کے بننے کا خدشہ پیدا ہو گیاسمندری طوفان گلاب بھارتی ریاستوں اڑیسہ، آندھرا پردیش اور گجرات سے ٹکرانے کے بعد عمان کی طرف مڑ گیا ہے۔ طوفان سے بھارت کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی اور تین افراد ہلاک ہوئے۔سمندری طوفان سے اڑیسہ،

آندھرا پردیش اور گجرات کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں۔ طوفان سے مزید دور روز تک بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گلاب سے بحیرہ عرب میں ایک اور سمندری طوفان کے جنم لینے کا خدشہ ہے۔ سمندری طوفان شاہین جمعرات کو بننے کا امکان ہے۔ اس طوفان کو شاہین نام قطر کی طرف سے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے طوفان کو گلاب کانام پاکستان کی جانب سے دیا گیا تھا۔بھارتی ماہرِ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی تھا۔ عمومی طور پر مون سون میں بحیرہ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے۔عام طور ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے بلکہ اکتوبر اور نومبر میں سائیکلون بنتے ہیں۔دوسری جانب شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش ظر حفاظتی اقدامات کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ڈیزازٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر بارشوں کی تباہ کاریوں سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیاہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اپنے وسائل تیار رکھیں اور سڑکوں پر مشینری اور عملے کے ساتھ موجود رہیں ، جن علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے وہاں پیشگی انتظامات کیے جائیں ،انسانی جان اور املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، ضلع دادو اور کراچی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ سکھر لاڑکانہ، اور جیکب آباد میں بھی 30 ستمبر تک کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔دوسری جان محکمہ فشری نے ماہی گیروں کو سمندری طوفان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ فشریزکے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرمیں طوفان بن رہا ہے، سمندر میں 2 اکتوبر تک تیز ہوائیں چلنے کے قوی امکانات ہیں، ماہی گیری 2 اکتوبر تک ماہی گیر گہرے سمندرمیں نہیں جائیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…