اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی اوسی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں این سی اوسی کے سربراہ اسد عمرنے کہا کہ این سی اوسی میٹنگ میں 12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسد عمرنے کہا کہ اسکولوں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ بچوں کی ویکسینیشن کے لئے آسانی ہو