اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر بروز جمعرات کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند 6 اکتوبر2021 کو شام 4 بجکر 6 منٹ پر پیدا ہوگا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ صفر کا مہینہ 29 دنوں پر محیط ہوگا اورربیع الاول 1443 کا چاند 7 اکتوبر کی شام کو دیکھا جا سکے گا، عید میلادالنبیؐ 12 ربیع الاول 19 اکتوبر ہونے کا امکان ہے۔