اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس کے سپاہی نے والدہ کے علاج کے لیے چھٹی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر نوکری سے استعفیٰ دیدیا ہے،کانسٹیبل کا استعفیٰ کئی ہمیشہ افسران بالا کا ضمیر جھنجھوڑ تا رہے گا،معلومات کے مطابق کانسٹیبل محسن نقوی نے درخواست میں لکھا کہ
انکی والدہ کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا اور اس حوالہ سے وہ ذہنی طور پر بہت پریشان رہتا ہے اور والدہ کی تمام رپورٹس لیکر ایس پی ہیڈ کوارٹر کے پاس گیا کہ چھٹی دیدی جائے تاکہ وہ اپنی والدہ کا علاج معالجہ کروا سکے،لیکن مذکورہ آفیسر عارف حسین نے چھٹی دینے سے انکار کر دیا،افسیر کے سخت رویہ اور چھٹی نہ ملنے کے باعث کانسٹیبل محسن نقوی نے استعفی دیکر ماں کے حضور پیش ہو گیا،واضع رہے کہ اس سے قبل ایک ڈی ایس پی کے پاس لیڈی کانسٹیبل اپنے بیٹے کی نوکری کے لیے گئی تو اس آفیسر نے کہا کہ آپ کے بیٹے کو پولیس میں بھرتی کرنے سے قبل آپ کو مرنا ہو گا ،اس آفیسر کی بات سن کر لیڈی کانسٹیبل کئی روز تک شوگر کے مرض کے باعث شدید اذیت کا شکار رہیں۔