سکھر(آن لائن)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے حکومت اور ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب ہونے پر تاجر برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر براری کے اتحاد و یکجہتی اور ثابت قدمی کے باعث پوائنٹ آف سیل کے خاتمے، چھوٹے تاجروں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے خاتمے ، ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تاجروں پر بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ ہوا۔
جس پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رہنما?ں اور ملک بھر کی تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک بھر کی تاجر برادری مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، تاجروں کے حقوق کی حاصلات کیلئے کسی بھی طور پر پیچھے نہیں ہٹھیں گے۔ تاجر برادری کے اتحاد و یکجہتی کو برقرار کھتے ہوئے تاجروں کے مسائل اسی انداز سے حل کراتے رہینگے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں اسلام آباد میں حکومت اور ایف بی آر سے ہونیوالے مذاکرات کے بعد سکھر اسمال ٹریڈرز کے رہنمائوں کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیا۔ تاجروں کو آگاہی دیتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری پوائنٹ آف سیل کے خاتمے، چھوٹے تاجروں کی جبری سیلز ٹیکس رجسٹریشن، ان کو بھیجے جانے الے نوٹسز، ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں پائے جانیوالے ابہام ، آسان اور سادہ ٹیکس نظام، پیچیدہ اور مشکل ڈاکومینٹیشن کے خاتمے، اردو کے اندر ریٹرن فارم سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے پلیٹ فارم سے صدائے احتجاج کو بلند کیا اور 27 ستمبر کو اسلام آباد میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے گھیرا? اور دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ وقت حکمرانوں اور چیئرمین ایف بی آر نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رہنما?ں کے ساتھ مذاکرات کیے اور ہمارے مطالبات کو سنتے ہوئے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں، بڑے بڑے برانڈ پہلے خود پوائنٹ آف سیل لگوا چکے ہیں۔ پاکستان کی مارکیٹوںکی عام دکانوں پر پوائنٹ آف سیل نہیں لگے گا۔ جہاں پرچھوٹی مارکیٹوں میں مربع فٹوں کے حساب سے پوائنٹ آف سیل لگانے کی بات ہو رہی تھی اب وہاں پربھی پوائنٹ آف سیل نہیں لگے گا۔ اسی طرح چھوٹا تاجر جبری طور پر سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ آئندہ جو بھی ایف بی آر عملی اقدامات کرنا چاہے تو وہ تاجروں کی مشاورت سے کیے جائیں گے اس کیلئے وفاق سے لیکر چیف کمشنرز، کمشنرز، آر ٹی اوز اور نچلی سطح تک تاجر نمائندوں کے ساتھ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور انہیں کمیٹیوں کے ذریعے تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا اور مشاورت سے معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ جبکہ صدارتی ٹیکس آرڈیننس میں پاکستان کے کسی بھی کمرشل میٹر کے اوپر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔سوائے ان کمرشل بجلی کے میٹرز کے جو پروفیشنل ، آرکیٹیک، ڈیزائنر، چارٹر آف اکا?نٹنٹ، وکیل یا اس طرح کے دیگر لوگ جو گھروں پر بیٹھے کاروبار کرتے ہیں اور وہ ٹیکس نمبر نہیں رکھتے ہیں ، این ٹی این نمبر نہیں رکھتے یہ ان کے اوپر ٹیکس لگایا گیا ہے باقی بجلی کے بلوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رہنمائوں اور ملک بھر کے تاجروںنے جس اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے جدوجہد کی اس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انشاء� اللہ آئندہ بھی اسی انداز سے جدوجہد کرتے ہوئے تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرائیں گے۔