اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ سے نہ ہونے والے میچ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو 27 لاکھ کا بل موصول

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نیوزی لینڈ سے نہ ہونے والے میچ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو 27 لاکھ کا بل موصول ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نیوزی لینڈ سے نہ ہونے والے کرکٹ میچ پر پی سی بی کو کھانے اور سیکیورٹی کی مد میں 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہوا ہے

۔یہ بل راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ میچ کے دن ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں، کھانے میں بریانی بھی کھلائی گئی، میچ نہ ہونے کے ذمہ دار ہم نہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پچز کے معیار سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے مرحلے میں بیٹنگ فرینڈلی پچز بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پچز کے معیار سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خوش نہیں ہیں جبکہ وہ ٹیموں کے توازن سے بھی مطمئن نہیں ہیں ، اسی لیے لون ونڈو بھی متعارف کرائی گئی ہے،تمام ٹیموں کو متوازن کرنے کے لیے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کو کہہ دیا گیا ہے،نیوزی لینڈ کی سیریز ختم ہونے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا گیا اور اس میں قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے لیکن پچز معیاری نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسکواڈ کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں۔بائونسی پچز ہونے کی وجہ سے بیٹسمین بھی ناخوش ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پچز معیاری نہ ہونے پر متعلقہ افراد کی باز پرس بھی ہوئی کیونکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پچز پر سمجھوتہ نہ کرنے کا کہہ چکے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں پچز کا معیار بڑھانے اور بیٹنگ پچز تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…