کراچی(آن لائن)مون سون سسٹم کے کراچی میں داخلے کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،سڑکیں تالاب بن گئیں ۔جمعرات کو کراچی کے
علاقے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن ،سائٹ ایریا، ملیر ہالٹ، رفاہ عام ، سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں کہیں پر موسلا دھار اور کہیں پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے زیرِ اثر تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور بدین میں 25 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔ جب کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ، خیر پور، جیکب آباد، شکار پور، جامشورو میں بھی 23 سے 25 ستمبر تک بارشیں ہونگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو سب سے زیادہ بارش سرجانی میں70ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ائیرپورٹ14.2،جناح ٹرمینل10.2،پی اے ایف فیصل بیس36ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔یونیورسٹی روڈ5.2،ناظم آباد18.0،قائدآباد5.5 اورسعدی ٹاون میں 7.7ملی میٹر بارش ہوئی۔گلشن معمارمیں3.3ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ہے۔