اسلام آباد ( آن لائن ) سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے امریکی سفارتخانے کے اعلیٰ سطحی وفد کی اہم ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا یہ ملاقات
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم غوری نے بتایا کہ بدھ کے روز مو لانا فضل الرحمان سے امریکی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی ملاقات کرنے والے اعلیٰ سطحی وفد میں پولیٹیکل قونصلر، پولیٹیکل آفیسر اور پولیٹیکل اکنامک سیکشن کے چیف شامل تھے۔ وفد کی قیادت رچرڈ نیلسر ہیڈ آف دی مشن نے کی۔جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں افغانستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔