جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لو یہ بہت آگے کی بات ہے، راشد لطیف

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لو کہ یہ بہت آگے کی بات ہے۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

سابق کپتان قومی ٹیم راشد لطیف نے کہا کہ لاہور قلندرز نے اندرون سندھ بھی کیمپ لگائے، اگر کوئی اچھا کام کرے گا تو ہم ساتھ کھڑے ہیں، سندھ سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، شاہ نواز دھانی، زاہد محمود اور نعمان علی اپنی مدد آپ کے تحت سامنے آئے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کی واپسی اور انگلینڈ کے انکارکے بعد پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی گئی ہے، جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لیں یہ بہت آگے کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ لاہور قلندرز کا ہائی پرفارمنس سینٹر پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر سے بہترہے، اسلام آباد میں ایسا ہی ایک سینٹر بنانے پر کام کر رہا ہوں۔راشد لطیف نے کہاکہ نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے گراؤنڈ بنانے ہوں گے، اب بھی وہی گراؤنڈز ہیں جو ماضی میں تھے، دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی ہم صرف باتیں کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…