اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

کورونا ویکسین کراؤ یا جیل کی ہوا کھاؤ⁠، ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)کورونا ویکسین کراؤ یا جیل کی ہوا کھاؤ، ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف سکھر پولیس حرکت میں آگئی ، شہرکے شاپنگ سینٹر ، ہوٹلوں اور شاہرائوں پر چھاپے ،متعدد شہری گرفتار ، سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے جیل جائیں گے،ایس ایس پی سکھر، تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح سکھر میں بھی

حکومت سندھ کے سخت احکامات کے بعد کورونا ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف سکھر پولیس ایکشن میں آ گئی ہے گذشتہ روز سکھر پولیس نے شہر کے مختلف شاپنگ سینٹرز ہوٹلوں اور شاہراہوں چھاپے مارے اور متعدد شہریوں کو ویکسین نہ کرانے پر گرفتارکر لیا گیاہے ، کاروائی کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ کرانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیجا جائے گا سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے جیل جائیں گے، چھاپوں اور کاروائیوں کے دوران لوگوں کے ویکسین کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں، احکامات پر سکھر پولیس نے آج سے چیکنگ شروع کردی ہے انہوں نے ویکسین کرانے والوں شہریوں کو ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایات جبکہ ویکسین نہ کرانے والوں سے اپیل کی ہے وہ جلد از جلد ویکسین کرالیں تاکہ انہیں قانونی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…