اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نيوزی لينڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ کوئی تھريٹ نہيں تھا،لیکن انہیں یہ خدشہ تھا کہ یہ باہر نکلیں تو ان کیساتھ کوئی شرارت نہ ہو ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں نے بھی تحقیقات مکمل کر لی ہیں،جلد پريس کانفرنس کرکے دنيا کو شواہد کے ساتھ بتائيں گے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نیوزی لینڈ ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا، ساری تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور ایک دو روز میں دنیا کو ثبوت دیں گے ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا، نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹوپی ڈرامہ کیا ہے، پہلے دن سے ہم ان کے سارے ناز نخرے اٹھا رہے تھے، وزارت داخلہ نے نیوزی لینڈ ٹیم کو جتنی سیکیورٹی مہیا کی اتنی پورے نیوزی لینڈ کی فوج نہیں ہے، اداروں نے دورے کی منسوخی کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور ایک دو روز میں ثبوت دنیا کو دیں گے، برطانیہ میں بھی نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو سیکیورٹی تھریٹ موصول ہوئی تھیں وہاں کا دورہ تو انہوں نے منسوخ نہیں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے فیصلے کے بعد کہہ دیا تھا کہ انگلش ٹیم بھی نہیں آئے گی، انگلینڈ میں جتنا کورونا ہے اتنا پاکستان میں نہیں ہے، پاکستان نے جسطرح سے نہ صرف کورونا وبا کو ہینڈل کیا بلکہ اسے شکست دی وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے،