اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نيوزی لينڈ کی وزيراعظم نے کہا کہ کوئی تھريٹ نہيں تھا، کل يا پرسوں پريس کانفرنس کرکے دنيا کو شواہد کے ساتھ بتائيں گے، شیخ رشیداحمد

datetime 22  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نيوزی لينڈ کی وزيراعظم نے کہا کہ کوئی تھريٹ نہيں تھا،لیکن انہیں یہ خدشہ تھا کہ یہ باہر نکلیں تو ان کیساتھ کوئی شرارت نہ ہو ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں نے بھی تحقیقات مکمل کر لی ہیں

، کل يا پرسوں پريس کانفرنس کرکے دنيا کو شواہد کے ساتھ بتائيں گے۔ قبل ازیں شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا، ساری تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور ایک دو روز میں دنیا کو ثبوت دیں گے ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا، نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹوپی ڈرامہ کیا ہے، پہلے دن سے ہم ان کے سارے ناز نخرے اٹھا رہے تھے، وزارت داخلہ نے نیوزی لینڈ ٹیم کو جتنی سیکیورٹی مہیا کی اتنی پورے نیوزی لینڈ کی فوج نہیں ہے، اداروں نے دورے کی منسوخی کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور ایک دو روز میں ثبوت دنیا کو دیں گے، برطانیہ میں بھی نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو سیکیورٹی تھریٹ موصول ہوئی تھیں وہاں کا دورہ تو انہوں نے منسوخ نہیں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے فیصلے کے بعد کہہ دیا تھا کہ انگلش ٹیم بھی نہیں آئے گی، انگلینڈ میں جتنا کورونا ہے اتنا پاکستان میں نہیں ہے، پاکستان نے جسطرح سے نہ صرف کورونا وبا کو ہینڈل کیا بلکہ اسے شکست دی وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…