نیویارک ( آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76 واں سالانہ سربراہی باقاعدہ اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا ہے جس میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم کورونا کی وجہ سے اکثر سربراہان مملکت و حکومتی زعمائ� اپنے اپنے ممالک سے ورچؤل اجلاس میں شرکت کرینگیپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اجلاس سے ورچؤل خطاب کرینگے انکی جگہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن پیر کی شام نیویارک پہنچے جہاں مئیر بل ڈی بلازیو نے ان کا خیرمقدم کیا وہ آج جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے جس میں افغانستان کی صورت حال اور امریکی پالیسیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور اقوام متحدہ کی قریبی شاہراؤں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ماس ٹرانزٹ کا استعمال کریں ۔ اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی آمد کے ساتھ ہی میڈیا اور سفارت کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں افغانستان اور کشمیر سمیت کئی امور زیر بحث آئینگیان ملاقاتوں میں پاکستان کے یواین میں مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان بھی انکی معاونت کررہے ہیں