اسلام آباد (این این آئی)سعودی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت، مسئلہ کشمیر کو تنازعہ قرار دینے کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ سعودی وزیر خارجہ نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ، پاکستان اور بھارت کے
مابین تنازعہ قرار دیا، سعودی وزیر خارجہ نے تصفیہ طلب مسئلے کے بذریعہ مذاکرات حل پر زور دیا، سعودی وزیر خارجہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے بھی تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کئی بار ثالثی کی پیشکش کی، پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی ہر پیشکش کا خیرمقدم کیا، بھارت نے مسترد کیا، پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن اور بذریعہ مذاکرات حل کی بات کرتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیتا ہے، پاکستان اپنے اصولی موقف سے ہمیشہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کو آگاہ کرتا رہا ہے۔