سرگودھا(این این آئی)سرگودھا پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کریں گے جس کے لئے عملہ تیاریوں میں مصروف ہے۔زرائع کے مطابق پنجاب کی دیگر ثانوی بورڈز کی طرح سرگودھا بورڈ میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج 2021 کے اعلان کے لئے عملہ تیزی سے
کام مکمل کرنے میں مصروف ہے۔جسکے اعلان پر انٹر 12 ویں کلاس کے طلبائHSSC پارٹ 2 کے نتائج سرگودھا بورڈ کی بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن دیکھ سکیں گے امسال 2021 میں منعقد ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر 2021 کو متوقع ہے بورڈ زریعے کا کہنا ہے کہ طلباء کے لیے نتائج شائع کرنے کے لیے ہم وقت تیار ہیں۔