جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں چیئرمین پی سی بی ہوتا تو نیوزی لینڈاور انگلینڈ کا بائیکاٹ کردیتا، شعیب اختردورے ختم کرنے پر آگ بگولہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلش بورڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہم انہیں ورلڈکپ میں سرپرائز دیں گے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ اگر وہ چیئرمین پی سی بی ہوتے تو آج ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے آئندہ سیریز سے بائیکاٹ کا اعلان کردیتے۔شعیب اختر نے کہا کہ افغانستان سے نکلنا تھا

تو سب کو پی آئی اے اور پاکستان محفوظ ترین مقام لگ رہا تھا، مدد مانگی جارہی تھی، اب اپنے مفاد میں بات آئی تو سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے بڑا میچ نیوزی لینڈ سے ہوگا، اب ہم نے انہیں ورلڈ کپ میں پینجہ لگانا ہے۔سابق سپیڈ سٹار نے کہا کہ پی سی بی اپنی سلیکشن ٹھیک کر لے ، جو تین چار لڑکے ٹیم کی ضرورت ہیں ان کا انتخاب کرے تاکہ ہم ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم بن کر اتریں۔شعیب اختر نے کہا کہ اپنا غصہ نکالنے کا وقت میدان میں ہوگا، بس کھلاڑیوں کو اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کو کچھ نہیں ہونا، پاکستان نے اس سے بہت برا وقت بھی دیکھا ہوا ہے۔اس سے قبل نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پہلے سے طے ہوگیا تھا کہ پاکستان کا بیانیہ خراب کرنا ہے۔ شعیب اختر نے کہا تھا کہ دورہ ختم کرنے سے پہلے پاکستان آکر حالات تو دیکھ لیتے، میری خواہش تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آجاتی۔شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا، پی سی بی کو اپنے پائوں پرکھڑا ہونا ہوگا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میری خواہش تھی کاش انگلینڈ پاکستان آجائے اور یہ بیانیہ دے سکیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، مگر انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…