اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

دورہ پاکستان کی منسوخی برطانوی صحافی نے انگلش بورڈ کا دہرا معیار بے نقاب کردیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)دورہ پاکستان کی منسوخی پر برطانوی صحافی نے انگلش بورڈ کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا اور کہا ہے کہ ای سی بی کے دوہرے معیار کی وجہ سے انگلش کرکٹ دوستوں سے محروم ہوجائے گا۔دورہ پاکستان کی منسوخی پر برطانوی صحافی جارج ڈوبیل نے کہا کہ

ای سی بی کے دوہرے معیار کی وجہ سے انگلش کرکٹ دوستوں سے محروم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل لندن میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی ملی مگر اس دھمکی کو رد کردیا گیا۔جارج ڈوبیل کا کہنا تھا کہ حال ہی میں میچز کے دوران تماشائی میدان میں آگئے ، ایسا کہیں اور ہوتا تو انگلینڈ کیا کرتا ؟ اگر لندن میں زندگی جاری رہ سکتی ہے تو لاہور میں کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی بی کے رویے نے کرکٹ میں قوموں کے درمیان فاصلے بڑھائے ہیں، کرکٹ ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی دفتر خارجہ نے ٹریول ایڈوائس نہیں بدلی، سیکیورٹی مشیر نے بھی کچھ نہیں کہا، سفارتخانہ بھی مطمئن تھا مگر دورہ منسوخ ہوا۔سیکیورٹی ای سی بی کے فیصلے کی وجہ نہیں تھی انہوں نے کہا پاکستان نے سخت ترین حالات میں انگلینڈ کا دورہ کیااور کم تر ہوٹل میں رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…