اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ اگر ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کسی نے جیل جانا ہے تو وہ شریفوں کا پورا ٹبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایسی باجی ہیں جو ویڈیوز بنا کر فارورڈ کرنے میں ماہر ہیں۔ ن لیگ کی
مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز ایسی باجی ہیں جو ٹوئٹ نہ کریں تو انہیں کھانا ہضم نہیں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لفظ حرام ہے جو انہوں نے انگلینڈ ٹیم پر کہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گا اور اپنے وقار پر آنچ نہیں آنے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمان اس وقت عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سودا نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں کہا کہ پاکستان ایسی چھوٹی باتوں پر پریشر میں ا?نے والا نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا کھانا بھی پی ا?ئی اے کے 777 طیارے کے ذریعے دوسرے ممالک میں بھجوایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں نے جو چوری کی ہے وہ اس کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔ شہباز گل نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جوعدالتوں میں اپنی آمدنی کی رسیدیں دینے کی بجائے قطری خط پیش کرتے ہیں۔