جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دہم اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (آن لائن)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے دہم اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ، پینل ہائی سکول اینڈ کالج بنوں کی طالبہ مزدالفہ بی بی نے 1094 نمبرات اور رزمک کیڈٹ کالج کے طالب علم علی محمد خان بورڈ میں پہلی پوزیشن جبکہ بارہویں جماعت گرلز ڈگری کالج منڈان بنوں کی طالبہ حفصہ گل نے 1080نمبرات لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

بنوں تعلیمی بورڈ نے سال 2021 کے دہم اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آڈیٹوریم ہال بنوں بورڈ میں ایک پر وقار تقریب زیر صدارت چیئرمین بورڈ گل شریف خان منعقد ہوا تقریب میں کنٹرولر امتحانات انعام اللہ شاہ ، اسسٹنٹ کنٹرولر عدیل خان ، پینل ہائی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل فیڈرک فرہان داس ،شاہد گیل ،ڈاکٹر شفقت اللہ جان سکول و کالجز کے طلبہ اور والدین شریک ہو ئے ، نتائج کے مطابق میٹرک جماعت دہم میں کل 26174 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 24525 طلباء وطالبات پاس ہوئے اسی طرح نتیجہ 94 فیصد رہا ، جماعت دہم میں کیڈٹ کالج رزمک کے طالب علم علی محمد خان ولد سلطان محمود خان رول نمبر 219543 اور پینل ہائی سکول بنوں کی طالبہ مزدالفہ خان دختر ڈاکٹر شفقت اللہ رول نمبر 200375 نے 1100 میں سے ایک برابر 1094 نمبرات حاصل کرکے پہلی پوزیشن ، پینل ہائی سکول بنوں کی طالبہ فاطمہ جمشید نیازی دختر جمشید علی خان نیازی رول نمبر 200367 ، کیڈٹ کالج رزمک شمالی وزیرستان کے طلب علم اویس خان ولد انور شاہ رول نمبر 219564 ، فیض ماڈل ہا ئی سکو ل لکی مروت کے طلباء کامران اقبال ولد سبز علی خان رول نمبر 217269 اور عبدالمجید ولد امیر جان رو ل نمبر 217270 نے ایک برابر 1100 میں 1092 نمبرات لیکر دوسری پوزیشنیںجبکہ کیڈٹ کالج رزمک شمالی وزیرستان کے طلباء مسرور احمد ولد کریم اللہ رول نمبر 219561 ، شاہ زیب الرحمن ولد عبدالمالک رول نمبر 219613 ، بنوں ماڈل سکول اینڈ کالج کے طالب علم واقف اللہ خان ولد نواب علی خان رول نمبر 211114 نے 1090 نمبرات لیکرتیسری پوزیشنیں حاصل کر لیں، اسی طرح انٹر میڈیٹ سال دوئم کے امتحانات میں کل 16798 طلباء و طالبات شریک ہوئے جس میں 15705 طلباء وطالبات کامیاب قرار دیئے گئے نتیجہ 93 فیصد رہا، نتائج کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈان بنوں کی طالبہ حفصہ گل دختر اکرم اللہ خان ایڈووکیٹ رول نمبر 30664 نے 1100 نمبرات میں سے 1080نمبرات لیکر پہلی پوزیشن، گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 بنوں کے طالب علم توحید اللہ خان ولد فخر زمان رول نمبر 32146 نے 1074 نمبرات لیکر دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 بنوں کے طالب علم محمد اشرف خان ولد مہربان خان رول نمبر 32161 اور کیڈ ٹ کالج رزمک کے طالب علم محمد طفیل ولد جمشید رول نمبر 36184 نے ایک برابر 1070 نمبرات لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ، اس موقع پر چیئرمین بورڈ شریف گل اور کنٹرولر امتحانات انعام اللہ شاہ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ ، اداروں کے سربراہان اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی محنت کو سراہا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…