جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی اسمبلی ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا بھائی ملک لوٹ کر باہر بھاگ گیا ہے اور خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے بھی ان کو پہلے کچھ کہا تھا قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین کے ممبر

امجد خان نیازی کی سربراہی میں منعقد ہوا پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ میں 16 ہزار ملازمین کے حوالے سے ایک تحریک لانا چاہتی ہوں اور یہ ایک متفقہ تحریک ہے میں اس کو پیش کرنا چاہتی ہوں اور اس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی مور نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت ریویو پٹیشن میں چلی گئی ہے اور اللہ کرے تمام ملازمین بحال ہو جائیں اور جو کچھ ہو گا وہ قانون کے مطابق ہو گا ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کا روز گار بحال رہے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شازیہ مری کو تحریک پیش کرنے دی جائے یہ ممبران کا استحقاق ہوتا ہے کیا ہو جائے گا اگر تحریک پیش کر دی جائے خواجہ آصف نے کہا کہ ان میں سے ان میں سے زیادہ لوگ ریٹائر منٹ کے قریب ہیں ان سے کوئی سیٹل منٹ کر لی جائے اور معاملات حل ہو جائیں اس پر وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ ان کو شرم نہیں آتی ان ملازمین کو انہوں نے خود نکالا تھا آج ان کی بحالی کی بات کرتے ہیں شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق نے جو گفتگو کی ہے قابل مذمت ہے ایسی گفتگو برداشت نہیں کریں گے پی آئی اے اور سٹیل مل سے لوگوں کو نکال دیا گیا کیا ہم نے کیا ہے پورے 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہیں کہاں گئی ایک کروڑ نوکریاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور یہ لوگ ہمیں باتیں کرتے ہیں کہا گیا کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے لیکن تاریخ میں ایسی مہنگائی آج تک نہیں ہے دیکھی آج آسمان بھی ان پر رور رہا ہے اس پر شیریں مزاری نے کہا کہ جو کہتے تھے پیٹ پھاڑ کر پیسے واپس لاؤں گا کدھر ہیں وہ پیسے جو انہوں نے لینے تھے بلکہ ان کا بھائی اربوں کوٹ کر ملک سے بھاگ گیا ہے اس شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اتفاق فاؤنڈری فروخت کر کے ملک کا قرضہ اتارا گیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نے ختم کی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے لوگوں کو نکالا تھا ہم نے وزیراعظم کے حکم کے مطابق ریویو پٹیشن دائر کی ہے کہ ملازمین کو بحال کروایا جائے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی آئے گا وہ ہم سب اس کو تسلیم کریں گے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے اس ایوان میں کہا کہ یہ وہ ہیں ذرائع جس سے وہ اثاثے خریدے گئے لیکن پھر اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے اور عدالت سابق وزیراعظم کو بھلا رہی ہے سب کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین کہا ہے اس پر شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو عدالت سے سزا پاناما پر نہیں ہوئی تھی آقامہ پر ہوئی تھی میں ریکارڈ کو درست کرنا چاہتا تھا قادر پٹیل نے کہا کہ اس پر پاکستان پیپلز پارٹی کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا اس پر میں کورم کی نشاندھی کرتا ہوں اس پر پینل آف چیئرمین کے ممبر امجد خان نیازی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ چار بجے تک ملتوی کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…