اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی بھی سائبر فراڈ کا شکار ہو گئے ۔ ہیکرز نے پیج پر غیر اخلاقی تصویریں لگا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی بھی سائبر فراڈ کا شکار ہوگئے۔ہیکرز کی جانب سے سوشل میڈیا پیج ایک ہفتہ قبل ہیک کیا گیا تھا ، ہیکر ز اعجاز جاکھرانی کے پیج پر غیر اخلاقی
تصویر بھی شیئر کیں ۔ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات نے اپنا پیج ہیک ہونے کی ایک ہفتے قبل سائبر کرائم کو شکایت کی تھی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے اس حوالے سے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے اعجاز جاکھرانی کا آفیشل پیج ریکور کروادیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے کہ پیج کس نے ہیک کیا تھا ۔