جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تیزاب حملے میں زخمی ہو گئیں

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن ) بھارتی اداکارہ حملے میں زخمی ہو گئیں۔ پائل گھوش نے گزشتہ سال بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کشیپ پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی اداکارہ پائل گھوشل نے کہا ہے کہ وہ دو دن قبل جب ممبئی کے ایک میڈیکل اسٹور سے ادویات خرید کر باہر ا?ئیں اور اپنی کار میں بیٹھنے لگیں تو چند ماسک پہنے ہوئے

افراد نے ان پر لوہے کی راڈ سے حملہ کردیا۔اخبار کے مطابق اداکارہ پائل گھوشل کا کہنا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے نا معلوم افراد نے ان پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا تو وہ چیخنے چلانی لگیں جس کی وجہ سے حملہ ا?ور موقع سے فرار ہو گئے مگر اس دوران کیے جانے والے حملے کی وجہ سے ان کا بایاں بازو زخمی ہو گیا ہے۔پائل گھوشل نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے نامعلوم افراد کے پاس حملے کے وقت ایک بوتل بھی تھی جس کے متعلق انہیں شک ہے کہ اس میں تیزاب تھا۔ بھارتی اداکارہ پائل گھوش کے مطابق چوٹ، تکلیف اور خوف کی وجہ سے وہ ساری رات سو نہیں سکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ہونے والے حملے کی ایف ا?ئی ا?ر درج کرائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پائل گھوش سے ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران نے گھر پہ جا کر ملاقات کی ہے اور ضروری درکار معلومات بھی حاصل کی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار انوراگ کشیپ نے اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔ انوراگ کشیپ نے اس حوالے سے ممبئی پولیس کو اپنے وکیل کے توسط سے بتایا تھا کہ ہراسانی کی جو تاریخ اداکارہ کی جانب سے بتائی گئی ہے اس وقت وہ ملک میں نہیں تھے اور سری لنکا میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔ انہوں نے ضمن میں ممبئی پولیس کو باقاعدہ دستایزی ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…