اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد سے تعلیم یافتہ لطف اللہ کو طالبان حکومت میں اہم ترین عہدہ دیدیا گیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج افغان عبوری کابینہ کے مزید ارکان کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔افغانستان کے صوبے ننگرہار سے تعلق رکھنے والے لطف اللہ کو افغانستان میں اعلیٰ تعلیم کے نائب وزیر کا

عہدہ دیا گیا ہے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق لطف اللہ نے اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے شعبہ تفسیر و تشریحات کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے کچھ میں جلد کام شروع کر دیں گی۔اپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں وزارت خواتین امور صرف نام کی وزارت تھی، اسلام میں خواتین کے حقوق کے مطابق جدید ادارہ بنانے کی کوششیں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خواتین امور کی ملازم خواتین کو دیگر سرکاری اداروں میں جگہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کی رہ جانے والی تنخواہیں بھی ادا کرنے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…