اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپین میں آتش فشاں نے تباہی مچادی ، 100 سے زائد گھر تباہ اور 5 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، ریڈ الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق کنیری جزائر کے آتش فشاں نے جزیرے میں تباہی مچانا شروع کر دی جس کے باعث سینکڑوں گھر مکمل تباہ جبکہ پانچ ہزار سے
زائد افراد گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ ماہرین کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ، ماہرین کے مطابق لاوے سے نکلنے والے زہریلی گیس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے ، لاپا ما جزیرے میں اسی ہزار سے زائد افرادنے رہائش اختیار کی ہوئی ہے ۔