اسلام آباد (آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیائ مہنگی ہو گئیں ۔ صابن، ٹشو پیپر، ٹائلٹ کلینر سمیت دیگر اشیائ کی قیمتوں میں اضا کیا گیا ہے ۔ کپڑے دھونے والے صابن کی سوئیوں کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ نہانے والے صابن کی قیمت 10 روپے تک بڑھادی گئی ۔ ٹشو ٹائلٹ رول کی قیمت میں 3 روپے ،
کچن ٹشو رول کی قیمت 4 روپے تک بڑھادی گئی ۔ ٹشو پیپر کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔ 550 ملی لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے ، 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت میں 12 روپے ، ایک لیٹر فنائل کی بوتل میں 6 روپے ، 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضا فہ کیا گیا ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری اور اسکا اطلاق کردیا گیا ہے ۔