بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ ختم ہونے کے بعد بھی پاکستانی حکام نے بہت خیال رکھا ٗ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن (آن لائن )پاکستان کے دورے پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دورے کا اختتام فطری طور پر مایوس کن ہے، یہ پاکستان میں بسنے والوں کے لیے مایوس کن ہے جہاں برسوں میں ہوم میچز کم ملے ہیں، تاہم دورہ ختم ہونے کے بعد

بھی پاکستانی حکام نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ایک انٹرویو میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک روز پہلے جب میں بابر اعظم کے ساتھ جا رہا تھا تو وہ کس قدر خوش تھے کہ انٹرنیشنل کرکٹ اور ہم وہاں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم بہت پرجوش تھے، یہ تاریخی لمحہ تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم 18 برسوں بعد وہاں آئی، میں بھی ٹیم کا حصہ بننے پر خوش تھا لیکن سب کچھ بدل گیا۔ٹام لیتھم نے کہا کہ فیصلے کے بعد پاکستانی اتھارٹیز ہمارے لئے بہت اچھی تھیں، ہمیں آرام سے رکھا گیا، ہم پاکستانی اتھارٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ میں بھی ٹھیک ہوں اور ٹیم کے سب کھلاڑی بھی ٹھیک ہیں، دورہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد 24 گھنٹوں میں ہم پاکستان سے نکلے، ہم سب نے وقت اکٹھے گزارا جو ہمارے لیے اچھا رہا، لیکن 24 گھنٹے تھکا دینے والے تھے، تاہم سب اچھا رہا، اب سب کھلاڑی اچھی اسپرٹ کے ساتھ گھر جانے کے لیے منتظر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میچ والے دن سب حیران تھے کہ کیا ہو رہا ہے اور پھر ہمیں بتایا گیا کہ ہم گھر واپس جا رہے ہیں۔ٹا م لیتم کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ، پلیئرز ایسوسی ایشن اور ہم سب کے لیے کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…