ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیل نے ایرانی جوہری سائنسدان کوکیسے قتل کیا ؟ مزید انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2021 |

تل ابیب(آن لائن )اسرائیل کی جانب سے گذشتہ برس نومبر میں ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو قتل کرنیکے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایرانی سائنسدان کو قتل کرنے کے لیے روبوٹ مشین استعمال کی تھی۔اخبار نے دعویٰ کیا ہیکہ امریکی ،اسرائیلی اور ایرانی حکام نے بھی

روبوٹ مشین کے ذریعے محسن فخری زادہ کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنسدان کو قتل کرنیکے لیے روبوٹک اسنائپرگن ایک ہزار میل دور رکھی گئی تھی، اسرائیل نیروبوٹک گن کے پرزے مختلف ذرائع سے ایران اسمگل کیے اور ان پرزوں کو پک اپ ٹرک میں نصب کیا گیا۔ٹرک کے مختلف اطراف کیمرے لگائے گئے تھے، ٹرک میں نصب روبوٹک مشین گن کو سیٹلائٹ سیکنٹرول کیا گیا، مشن مکمل ہونیکے بعد ٹرک کو نصب بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔خیال رہیکہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر 2020 کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل برطانوی اخبار جیوئش کرونیکل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سائنسدان کے قتل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ملوث ہے، اخبار نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ موساد کے ایجنٹوں نے مختلف ٹکڑوں میں اسمگل کی گئی ون ٹون گن کے ذریعے محسن فخر ی زادہ کو قتل کیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی اور ایرانی شہریوں پر مشتمل موساد کے تقریباً 20 ایجنٹوں نے تقریباً 8 ماہ نگرانی کے بعد حملہ کرکے ایرانی جوہری سائنسدان کو قتل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…