بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

معدنیات کے ذخائر سے استفادہ کرنے کیلئے جامع حکمت عملی بنارہے ہیں،وزیراعظم

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معدنیات کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت معدنی ترقیاتی پروگرام پر اعلی سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء� حماد اظہر، اسد عمر، متعلقہ شعبے کے وفاقی اور صوبائی اعلی افسران نے شرکت جس میں معدنی ترقیاتی پروگرام کے نکات اور مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو ملکی معدنیات کے ذخائر پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شعبے کو درپیش مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ قانونی و انتظامی ڈھانچے، اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو بھی مدنظر رکھ کر پروگرام مرتب کیاجا رہا ہے۔ملک میں چٹانی نمک، چونے کا پتھر، جپسم، چینی مٹی، سلیکا ریت اور کئی دوسری صنعتی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں،پاکستان میں کرومائٹ، تانبے، سونے، چاندی، لوہے، لیڈ اور زنک کے دھاتی ذخائر موجود ہیں،سنگِ مرمر، گرینائٹ اور ریت کے پتھر کے بھی وسیع ذخائر کی موجودگی سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ پکھراج، زمرد، روبی، ٹورمالین (ترمری) اور ایکوامیرائن (نیلگوں بلور) جیسے قیمتی پتھر اور کوئلے کے ذخائر بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چنیوٹ اور کالا باغ میں لوہے کے ذخائر پر سرمایہ کاری کیلئے حکمتِ عملی حتمی مراحل میں ہے۔اجلاس کو چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان میں بھی موجود ممکنہ ذخائر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔شعبے کی ترقی کیلئے تحقیق کے فروغ کیلئے اقدامات بھی پروگرام میں شامل ہونگے۔وزیرِ اعظم نے پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے. پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور ان سے فائدہ اٹھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…