بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اوورسیزپاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کی بحالی کی منظوری دیدی گئی

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کی بحالی اورکنٹونمنٹ بورڈایبٹ آبادکے کمرشل اوررہائشی جائیدادوں پرٹیکس میں چھوٹ کے حوالے سے دوقراردادوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ ن لیگ کے

رکن اختیارولی نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں کام کرنیوالے اوورسیزبھائی لمبے عرسے سے ڈائریکٹ فلائٹ کی بندش سے پاکستان میں پھنسے ہیں واپسی کیلئے مشکل حربے اختیارکرنے پرمجبورہیں ایک مافیا نے لاچاربھائیوں سے لاکھوں روپے فی کس وصول کرکے براستہ کینیا،ازبکستان،تاجکستان،مالدیپ،بحرین اور افغانستان بھیج رہے ہیں تین لاکھ اوورسیزپاکستانی پاکستان میں پھنسے ہیں اورمکمل ویکسی نیڈ ہیں اورڈائریکٹ فلائٹ کاانتظارکررہے ہیں لہذایہ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ سعودی حکومت سے فوری طور پر رابطہ کرکے ڈائریکٹ فلائٹ بحال کرنے کیلئے اپنااثرورسوخ استعمال کیاجائے تاکہ یہ لوگ واپس جاکر زرمبادلہ کماسکیں۔شاہ حسین احمدنے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈایبٹ آبادمیں رہائشی اور کمرشل جائیدادوں پر دس سے زائد فیصدٹیکس لگایاگیاہے جبکہ یہ علاقے حالیہ بارشوں سے متاثرہوئے ہیں انہیں ریلیف دینے کی بجائے ٹیکس میں اضافہ کردیاگیا لہذایہ اسمبلی اس امرکی سفارش کرتی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈکوٹیکس میں غیرممولی اضافہ سے روکاجائے اور اس ٹیکس میں چھوٹ دی جائے ایوان نے دونوں قراردادوں کی متفقہ طورپرمنظوری دیدی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…