ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیلیوری بوائز کیلئے ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار مختلف ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری

datetime 20  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیلیوری بوائز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں مختلف ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں میں بھرتی کیے

جانے والے ڈیلیوری بوائز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈیلیوری بوائز ہیلمٹ کا استعمال بھی نہیں کرتے۔ بغیر نمبر پلیٹ کے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہیں۔ ڈیلیوری بوائز لائن وائلیشن اور ریڈ سگنل کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ نوٹسز جاری کرنے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملد کو یقینی بنانا ہے۔ یاد رہے اسلام آباد میں ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والی متعدد کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔کھانا، سبزیاں اور ادویات گھروں تک پہنچانے والی کمپنیوں میں ڈیلیوری اسٹاف بھرتی کرنے سے قبل لائسنس نہیں دیکھا جاتا۔کسی حادثے کی صورت میں کمپنی فیلڈ اسٹاف کی مالی یا اخلاقی مدد بھی نہیں کرتی۔ ڈیلوری بوائز پر کمپنی کی جانب سے دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ جلد ازجلد آرڈر پہنچائیں۔آرڈر کو بروقت پہنچانے کیلئے ڈیلوری بوائز اکثر ٹریفک قوانین کا خیال نہیں کرتے اور اپنی جان بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…