پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

کرکٹ کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت، حمایت کرنے پر شاہد آفریدی غیر ملکی کرکٹرز کے شکرگزار

datetime 20  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈول، مکی، روسو،

پریرا، ولکنز کے ساتھ ساتھ دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے پاکستان کے حق اور حمایت میں اپنی آواز بلند کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم سب ایک کرکٹر اور اس عظیم کھیل یعنی کرکٹ کے نمائندے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کی جانب سے پاکستان کے لیے حمایتی پیغام جاری کیا گیا تھا۔اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا تھا کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…