ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاورسیکٹر میں وصولیوں کی ناقص صورتحال 6 سال میں سرکلر ڈیٹ میں 250 فیصد اضافہ

datetime 20  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاورسیکٹر میں وصولیوں کی ناقص صورتحال کے سبب 6 سال میں سرکلر ڈیٹ میں 250 فیصد اضافہ ہو گیا۔دستاویز کے مطابق 2015 سے 2021 تک سرکلر ڈیٹ میں 1ہزار 631 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ جون 2015 میں سرکلر ڈیٹ 649 ارب روپے تھا۔جون 2021 میں سرکلر ڈیٹ 2ہزار 280 ارب روپے سے تجاوز کر گیا جس کے بعد 2ہزار 324 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

گزشتہ تین سال میں سرکلر ڈیٹ میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوا، 6سال میں کے الیکٹرک کے ذمہ واجبات 63 ارب سے بڑھ کر 292 ارب روپے ہوگئے۔ کے الیکٹرک 292 ارب روپے کی نادہندہ اور بلوچستان حکومت زرعی ٹیوب ویلوں کی مد میں 354 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔6 سال میں زرعی ٹیوب ویلوں کے بقایاجات 8 ارب سے بڑھ کر354 ارب روپے ہوگئے۔اس عرصے میں آزاد کشمیر حکومت کے واجبات 53 ارب سے بڑھ کر 90 ارب روپے ہوچکے ہیں۔دیگر اداروں کے واجبات 389سے بڑھ کر 687 ارب روپے ہو چکے ہیں جبکہ ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز162 ارب سے بڑھ کر 413 ارب روپے ہوگئے، نیپرا کا نجی بجلی گھروں کے مارک اپ کی اجازت نہ دینے کی رقم 282 ارب ہے ، مختلف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 144 ارب روپے بقایاہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…