ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کورونا ویکسین کی جلد تیسری خوراک لینا ہوگی عالمی میگزین کا انتباہ

datetime 20  ستمبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی) دنیا کے مؤقر جریدے نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو بہت جلد ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت ہو گی۔عالمی شہرت یافتہ جریدے فارن پالیسی میگزین نے

اپنے تازہ شمارے میں انعام یافتہ صحافی لوری گیرٹ کا مضمون شائع کیا ہے جس میں انہوں ںے واضح طور پر لکھا ہے کہ دنیا کو بہت جلد تیسری خوراک کی ضروت ہو گی۔ امریکہ کے ادارے ایف ڈی اے نے فائزر بوسٹر لگانے کی مشروط اجازت بھی دے دی ہے۔عالمی شہرت یافتہ سائنسی اور میڈیکل صحافی لوری گیرٹ کے مطابق انہوں نے ویکسینالوجی کے ماہر اسٹینلے پلوٹکن سے بات کی ہے جن کا کہنا ہے کہ ادویات کی انتظام کاری سے متعلق امریکی ادارے ایف ڈی اے کو فائزر کی یہ درخواست مان لینی چاہیے کہ پہلے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اور بعد میں دیگر افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک دی جائے۔فارن پالیسی میگزین میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں اسٹینلے پلوٹکن نے لکھا ہے کہ انھوں نے رواں سال کے شروع میں کہا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں ہمیں 36 ماہ یعنی تین سال لگیں گے جب کہ ابھی ہم انیسویں مہینے میں ہیںـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…