اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی، انگلینڈ بورڈ نے اس وقت دھوکا دیا جب پاکستان کو کرکٹ کی
ضرورت تھی تاہم ہم اس مشکل صورتحال سے جلد نکل جائیں گے۔رمیز راجہ نے کہا کہ یہ پاکستانی ٹیم کو جگانے کے لیے ایک اشارہ ہے کہ وہ دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم بن کر دکھائے تاکہ دنیا کے تمام ممالک بغیر کوئی بہانہ بنائے خود پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔