اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں استعمال شدہ کاروں کے لیے بھی وارنٹی پیش کر دی گئی

datetime 20  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پاکستان کے استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت کے انتہائی قابل اعتماد پلیٹ فارم، کار فرسٹ(CarFirst) نے کارفرسٹ وارنٹی کے نام سے اپنی خدمات کے ذخیرے میں جدید ترین اضافے کا اعلان کیا ہے۔ایسی سروس جو پہلے کبھی پیش نہیں کی گئی، کار فرسٹ کے ماہرین کی ٹیم یہ بات یقینی بناتی ہے کہ کار اپنی بہترین حالت میں ہے اور اُن کے کلیم میں مدد کی غرض سے وارنٹی پیش کرتی ہے۔

نئی سروس کسٹمرز کے تجربے کو بہترین بنانے کی کوشش کرے گی کہ لوگ استعمال شدہ کار خریدتے وقت اعلیٰ ترین تحفظ اور سہولت حاصل کر سکیں گے۔ کارفرسٹ کی سرٹیفائیڈ کاریں اِس سروس کی اہل ہوں گی اور اب وارنٹی کے ساتھ فروخت کی جاسکیں گے کہ کار کی حالت، ٹوٹ پھوٹ یا ناکارہ میکنکل یا الیکٹریکل پرزوں تک کی ضمانت دی گئی ہے۔یہ سروس صارفین کے لیے استعمال شدہ کار کی فروخت سے وابستہ خطرات اور پریشانیاں ختم کر کے اُن کا قیمتی وقت اور پیسا بچانے کے علاوہ اْنھیں محفوظ فیصلہ کرنے کے قابل بنائے گی۔اِس سروس میں ریپئر کی وارنٹی بھی شام ہے جو 30 دنوں کے لیے ہے جس کا انحصار آپ کی خریداری پر ہے۔ اِس سروس کے تحت، ہمارے ماہرین کی ٹیم اور سرٹیفائیڈ انسپکٹرز جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کریں گے اور اس میں 150سے زائد چیک پوائنٹس شامل ہیں تاکہ کار کی حالت کی گارنٹی دی جاسکے۔اب آپ کار فرسٹ وارنٹی کے ساتھ اپنی کار محفوظ انداز میں خرید سکتے ہیں۔ اِس سروس کے تعارف پر تبصرہ کرتے ہوئے کار فرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شریک بانی، راجا مراد خان نے کہا:”یہ سروس اس مقصد سے متعارف کرائی گئی ہے کہ ہمارے کسٹمرز کے اعتماد میں اضافہ ہو اور استعمال شدہ کاریں خریدتے وقت اُنھیں ذہنی سکون بھی حاصل ہو۔خطرے کے تمام عناصر، دھوکا دہی اور ناخوشگوار لیکن حیران کردینے والی باتیں اب ختم ہو گئی ہیں

اور ہمارے کسٹمرز کو حقیقی وارنٹی کے ساتھ سرٹیفائیڈ استعمال شدہ کاریں دستیاب ہیں۔کار فرسٹ استعمال شدہ کاروں کے لیے وارنٹی پیش کرنے والے پہلے ادارے کے طور پر پاکستان میں استعمال شدہ کاروں کی تجارت میں انقلاب برپا کرنے کے مشن پر کاربند رہے گا!“کار فرسٹ نے کاروں سے تعلق رکھنے والی ہر شے کے لیے

ون-اسٹاپ شاپ ترتیب دی ہے جس میں ایویلوایشن اور انسپکشن، وارنٹی، فنانسنگ، انشورنس، آکشنز اور بہت کچھ شامل ہے۔کار فرسٹ نے ریگولیشن، ٹرانسپیرنسی، فوری ادائیگی، سیکیور ٹرانسفر اور پریشانیوں کے بغیر ٹریڈنگ کے ذریعے استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ میں پائے جانے والے مسائل کا خاتمہ کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…