بلجیم (این این آئی)بلجیم پاکستان کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ بات بلجیم کے والونیا ریجن کی ایکسپورٹس میں اضافے کے ذمہ دار ادارے Awex کی جانب سے بتائی گئی۔اویکس کے مطابق اس سال کی پہلی شش ماہی میں بلجیم کی مختلف مصنوعات کی پاکستانی مارکیٹ میں قبولیت اور فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ہونے والی فروخت سے 49 فیصد زائد ہے ادارے نے اس حوالے سے واضح اعداد و شمار شائع نہیں کیے تاہم بتایا کہ پاکستانی مارکیٹ میں اس کی مصنوعات کی فروخت میں 49 فیصد اضافہ اور مجموعی طور پر اس کی پاکستان کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے