بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

موبائل فون پر میسجز بھیج کر شہریوں کے اکائونٹ سے جمع پونجی ہتھیانے کے واقعات میں ہولناک اضافہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)موبائل فون پر میسجز بھیج کر شہریوں کے اکائونٹ سے جمع پونجی ہتھیانے کے واقعات میں ہولناک اضافہ‘ نوسربازگروہ نے مریض شخص سے بھی دھوکہ دہی سے 9ہزار کی رقم ہتھیا لی‘ فیصل آباد میں درجنوں واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود ملوث گروہ قانونی گرفت میں نہ آسکے‘متاثرہ شہریوں کا ایف آئی اے سائبرکرائم کی ٹیموں سے موثر کارروائیوں کا مطالبہ

‘لٹنے والوں کو اپنی شکایات درج کروانے کیلئے کربناک صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے سائبرکرائم کے دفتر کو شہر میں منتقل کرنے اور ضلعی سطح تک آن لائن کمپلین درج کرنے اور شکایات پرکارروائیوں کے حوالے سے متاثرہ شہریوں کو آگاہ رکھا جائے فیصل آباد میں روزانہ درجنوں واقعات میں نوسربازگروہ شہریوں کے موبائل فونز پر ایزی پیسہ یا دیگر کمپنیوں کے میسجز بھیج کر ان سے پن کوڈ کی معلومات لے لیتے ہیں جس کے بعد ان کی جمع پونجی ہتھیا لی جاتی ہے جس کے بعد شہریوں کو اپنی شکایات درج کروانے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی کئی ماہ سائبرکرائم کے دفتر میں درخواستیں گزارنے کے بعد انہیں انصاف نہیں مل پاتا نوسربازگروہ جدید ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے انکے موبائل فونز پر میسجز بھیج کر انکی جمع پونجی ہتھیا لیتے ہیں اکائونٹس سے رقم ہتھیانے کی شکایات پر الٹا شہری ذلیل وخوار ہوتے ہیں نوسرباز اپنے موبائل سم پر فراڈ کے بعد سم نکال کرپھینک دیتے ہیں لیکن سائبرکرائم کی ٹیمیں جدید آلات کے باوجود ان کیخلاف موثرکارروائیوں سے گریزاں رہتی ہیں صرف اکا دکا کارروائیوں کے ذریعے ہی گروہ کو پکڑا جاتا ہے گٹ والا میں 109ر۔ب ورکشاپ کا رہائشی حافظ محمد احمد ٹانگ فریکچر ہونیکی وجہ سے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے عزیز کے گھر میں عارضی طور پر ٹھہرایا ہوا تھا کہ اسے اسکے موبائل فون پر نوسربازوں کی طرف سے میسجز آیا جسکے بعد اسے کال کرکے کہاگیا کہ آپ کو ایزی پیسہ کی رقم غلطی سے ٹرانسفر ہوگئی مہربانی کرکے ہمیں دوبارہ بھیج دیں نوسربازوں نے اپنے جال میں پھنسا کر اسکے اکائونٹ سے 9ہزار کی رقم نکلوا لی کئی روز گزرنے کے باوجود سائبرکرائم کے دفتر میں نہ تواسکی شکایت درج کی گئی نہ ہی ملوث گروہ کو پکڑا جا سکا الٹا سائبرکرائم کے دفاتر میں رابطہ کرنے پر کہا جاتا ہے کہ اس طرح کی درجنوں درخواستیں التواء میں پڑی ہوئی ہیں آپ صرف دفتر کا چکر لگا کر کمپلین کی درخواست دینگے جس کے بعد ہی کارروائی ہوگی اس طرح حیلوں بہانوں کے بعد نوسربازگروہ فوری کارروائیاں نہ ہونے سے مزید کئی افراد کو لوٹنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں مہنگائی میں پسی عوام‘مزدور طبقہ‘زیادہ پڑھے لکھے نہ ہونیوالے شہری نوسربازی کی وارداتوں میں موبائل فونز میسجز کے ذریعے لوٹ مار کا شکار ہو جاتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت اس دھندے میں ملوث گروہوں کو پکڑنے کیلئے فی الفور قانونی کارروائیوں کا حکم دیں تاکہ دھوکہ دہی سے عوام کو لوٹنے والے قانونی گرفت میں آسکیں روزانہ کی بنیاد ذمے داران سے رپورٹ طلب کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…