اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کی گھڑی ڈیڑھ کروڑ کی ہے یا 10 کروڑ کی؟ شبلی فراز کے دعوے نے عوام کو کنفیوژ کر دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)شہباز شریف کی گھڑی ڈیڑھ کروڑ کی ہے یا دس کروڑ کی ، شبلی فراز کے دعوے نے نئے بحث چھیڑ کر عوام کو کنفیوژ کر دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ،شہبازشریف نے جو گھڑی پہن رکھی ہے وہ انہیں ان کے والد میاں محمد شریف نے دی تھی جو انہوںنے 70ء کی دہائی میں جرمنی کے دورے کے موقع پر خریدی تھی اور اس وقت اس کی پاکستانی کرنسی میںمالیت 2000ہزار روپے تھی ، والد محترم سے عقیدت اورلگائو کی وجہ سے شہباز شریف نے 50سال سے وہی گھڑی پہن رکھی ہے جسے کئی مرتبہ مرمت بھی کرایا گیا ۔ اپنے بیان میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ شبلی فراز صاحب آپ جس شخصیت کے فرزند ہیں آپ کو ایسی بہتان تراشی زیب نہیں دیتی۔آپ کے قائد عمران خان نیازی اور پنجاب میں بیٹھے وسیم اکرم پلس کا شہباز شریف سے کارکردگی کے میدان میں کوئی مقابلہ نہیں اس لئے آپ مضحکہ خیز باتوں کے ذریعے بے پرکی اڑا رہے ہیں ۔ آپ جو مرضی کر لیں عوام نے آپ کے کڑے محاسبہ کا فیصلہ کر لیاہے اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اس کی ایک جھلک ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو سرکاری ہسپتالوںمیں مفت ادویات دیں ،پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے سہولت بازار لگائے ، عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کیلئے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بسوں کے منصوبے دئیے ، ہونہار بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ،آپ بتائیں شریف خاندان کے بغض اور حسد میں جلنے والے

عمران نیازی اور وسیم اکرم پلس کے کریڈٹ پر عوام کے استحصال کے سوا اور کیا ہے ؟۔آپ نے میٹرو ٹرین کا افتتاح کر کے اس منصوبے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کی کیونکہ عوام جانتے ہیں آپ کے ہاتھ میں عوام کی خدمت کی لکیر ہی نہیں ہے ۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکمران عوام کو لطیفے سنانے کی بجائے اپنی ذمہ

داری نبھاتے ہوئے ان کے دکھوںکا مداوا کریں کیونکہ موجودہ دور میں عوام تین سے ایک وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں اور اس کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے امیدوار یہ سوچ رہے ہیںکہ وہ آئندہ عام انتخابات میں کس منہ اور کارکردگی کے ساتھ عوام کے پاس دوبارہ ووٹ مانگنے جائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…