اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے نیوزی لینڈ کے پاکستان کا دورہ ختم کرنے اور واپس چلے جانے پر طنزاً کہا ہے کہ ٹکٹ خریدنے والے افراد کو اسٹڈیم میں بٹھا کر عمران خان کی تقریر سنائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’جس جس نے ٹکٹ خرید لی تھی اُسے اسٹیڈیم میں بیٹھا کر
عمران خان کی تقریر سنائی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز شریف سمیت دیگر رہنمائوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ ختم ہونے پر حکومت پر شدید تنقید کی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ“میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا“۔مریم نواز کے اس بیان پر حکومتی وزراء اور معاون خصوصی کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہم سے بیشک نفرت کرو لیکن میری دھرتی کی کچھ تو نمک حلالی کرو جس کی دولت سے باہر جائیدادیں بنائیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے ان محترمہ کا دماغ اور میچورٹی اور بننا چاہتی ہیں وزیراعظم پاکستان کی۔اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔شہباز گل نے مزید کہا کہ اگر کوئی دوسرا آپکے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں۔۔قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ہونے پر ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ”جو میدان نواز شریف نے آباد کئے تھے ان کو ویران کرنے کا سہرا بھی عمران خان کو جاتا ہے۔ اچھے دن آئیں ہیں؟۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں مکمل اطمینان تھا اسی لیے ٹیم پاکستان بھیجی تھی،سب کچھ جمعہ کے
روز بدلا، ایڈوائزری تبدیل ہوئی اور صورتحال بدل گئی، کرکٹ ٹیم کولاحق خطرے کی تفصیلات نہ پاکستان کو بتائی گئیں اور نہ ہی بتائی جائیں گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ انھیں مکمل اطمینان تھا اسی لیے ٹیم پاکستان بھیجی تھی، سب کچھ جمعہ کے روز بدلا، ایڈوائزری تبدیل ہوئی اور صورتحال بدل گئی، تھریٹ لیول بدلا، اسی لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے
خلاف سیریز کھیلنے کیلئے پرعزم تھی لیکن جمعے کے روز ہر چیز بدل گئی، اس حوالے سے دی گئی ہدایات اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر حالات بھی بدل گئے،ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کی مختصر وجوہات پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائی گئی ہیں تاہم تفصیلی انداز میں نہ تو انہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی بتایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہمارے پاس دورہ منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھ
وہ اس کے علاوہ کیا کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں جو ہدایات ملیں وہ ٹیم کو درپیش ممکنہ خطرے سے متعلق ایک ذمہ دار اور انتہائی محتاط ذریعے سے ملنے والی رپورٹس کا نتیجہ تھیں۔ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہم نے انتہائی ذمہ دارانہ قدم اٹھایا،ہم نے فیصلہ کرنے سے پہلے نیوزی لینڈ کے حکومتی عہدیداروں کے ساتھ کافی بات چیت کی
اور پی سی بی کو اپنے موقف سے آگاہ کرنے کے بعد ہی ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا، اور نیوزی لینڈ ٹیم کئی روز سے پاکستان میں موجود تھی