اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ائیرپورٹ سے اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش، خوف و ہراس۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہونے والی غیر ملکی پرواز پر لیزر لائٹ مارنے والے شخص کیخلاف مقدمہ
درج کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ پولیس کو اطلاع دی گئی ہے۔لاہور پولیس کے مطابق نا معلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔