اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )گورنر ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ایم پی اے بلدیہ شہزادملک کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شہزاد ملک کو ایم پی اے بلدیہ لگانے کیخلاف
احتجاج کیا، کارکنوں نے ”گو گورنر گو“ کی نعرے بازی کی۔دوسری جانبپاکستان پیپلزپارٹی نے مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ اتوار سے پی پی پی نے ملک بھر میں منگائی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے ۔ آبپارہ چوک اسلام باد میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنان کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آبپارہ چوک میں پارٹی کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ خواتین خالی ہانڈیاں لے کر آئیں مظاہرے میں جئے بھٹو جئے بلاول مہنگائی ٹھاہ تبدیلی سرکار ٹھاہ کے نعرے گونجتے رہے جیالوں کارکن پرجوش تھے سید سبط الحیدر بخاری ابرار رضوی رضوان بخاری راجہ نورالہی راجہ شکیل راجہ امجد افتخار شہزادہ کے نرگس فیض ملک شہزادی کوثر شباب بخآری بھی موجود تھے۔ سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے خطاب میں کہا کہ موجودہ نا اہل حکومت نے غریب عوام سے وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اس تحریک کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے۔نیر بخآری نے مزید کہا کہ اس نکمی حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے یہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہے جس نے جھوٹے وعدے کیے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے سو دن میں پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھاحکومتی کرائے کے ترجمان جو بھانڈ ہیں ہر روز عوام کو جھوٹی خوشخبریاں دیتے ہیں لیکن آٹا چینی ادویات غریب عوام کی پنچ سے دور ہو چکے ہیں مافیاز کے شراکت دار عمران خان کو مہنگائی نظر نہیں آتی زندگی بچانے والی ادویات مریضوں کی پہنچ سے بائر ہو گئی ہیں عمران خان وہ بددیانت آدمی ہے جو گھر میں گھس کر ڈاکہ ڈالتا ہے نیر بخاری نے کہا عمران اب تم جیسے نا اہل کو گھر بھیج کر دم لیں گے: پی پی پی مفاہمت نہیں مزاہمت کی جماعت ہے صرف پی پء پی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں نیر بخآری نے مزید کہا کہ اپوزیشن میں کچھ حکومت کے جاسوس ۔عوام اب سڑکوں پر آ گئے ہیں اور تمارے اقتدار کو ختم کر کہ دم لیں گے۔ عمران نیازی کہتا تھا کہ چور حکمران میڈیا پر پابندی لگاتے ہیں ۔تم نے میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش کی پی پی پی اس کو مسترد کرتی ہے۔نیر بخآری نے مزید کہا کہ پی پی پی میڈیا آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے