اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)صوبائی دارلحکومت سندھ نے کرونا ویکسی نیشن نہ کرنے والوں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ این سی او سی کی جانب سے لازمی کورونا ویکسی نیشن کی ہدایات کے مطابق سندھ کے 6 شہروں میں اوبلیگیٹری ویکسی نشن کے
تحت 2 روزہ ویکسی نیشن جانچ مہم کا آغاز ہوگیاہے۔اس دو روزہ مہم میں ضلعی انتظامیہ شعبہ ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ویکسینشن کے حوالے سے جانچ کی جائے گی۔اس مہم میں موٹر وے پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی ویکسینشن کی جائے گی۔ریلوے ملازمین علاوہ بسوں، وین، کوسٹرز، ٹیکسی اور ہوم ڈیلیوری سروس سے وابستہ افراد کی بھی ویکسینشن کی جائے گی۔ریلوے اسٹینز، بس اسٹاپ، ٹیکسی اسٹینڈز سے وابستہ افراد کی بھی ویکسینشن کی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے افراد کو گرفتار کرکے گاڑیاں سیل کردی جائیں گی۔کراچی کے علاوہ حیدر آباد، میرپور خاص میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہم چلائے جائے گی.شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں مہم کا آغاز کیا جائے گا. محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔