بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیویارک ایئرپورٹ پرتلاشی کی باتیں جھوٹی ہیں،شہریارآفریدی

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک ( این این آئی)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹ ہیں،ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ معمول کے مطابق ہے، ہر ملک کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں، جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوںنے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں، میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں،پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔شہریار آفریدی قطر ایئرلائنز کی پرواز کیو آر-0701 کے ذریعے رواں ہفتے دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر نیو یارک پہنچے تھے۔ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ شہریار آفریدی پہلی اسکریننگ میں امیگریشن حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تھے جس پر انہیں دوسری اسکریننگ کے لیے روک دیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر چلنے والے افواہوں میں کہا گیا تھا کہ ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی تاہم نیویارک میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…