پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بد ترین مندی کی زد میں رہی ٗ سرمایہ کاروں کے119ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بد ترین مندی کی زد میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور46600پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے119ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب

روپے سے کم ہو کر81کھرب روپے پر آگیا جبکہ کاروباری 60.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹا ک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ رواں ماہ کے آخر میں باضابط مذاکرات شروع ہونے اور حصص مارکیٹ کی غیر واضح سمت ،آئی ایم ایف پروگرام میں دوبارہ شمولیت کے بعد پروگرام کی سخت شرائط پر عمل درآمد کی صورت میں معیشت کے تمام شعبوںکو نئے چیلنجز کا سامنا کرنے ،مہنگائی بڑھنے ،خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور درآمدات کی وجہ سے تجارتی خسارے کی بلند شرح پر برقرا رہنے ،سرمایہ کارو ں کوڈالر کی بڑھتی قدر پر کرنٹ اکا?نٹ اور تجارتی خسارے میں مزید اضافے کے خدشات ،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات اور اگست میں کرنٹ اکا?نٹ خسارہ 1.5ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنے کی خبروں پر سرمایہ کاری تذبذب کا شکا ر رہے اور انہوں نے منافع خوری کی خاطر نہ صرف فروخت کو ترجیح دی بلکہ نئی سرمایہ کاری سے بھی ہاتھ کھینچ لیا جس کی وجہ سے3دن کی مندی سے انڈیکس838.12پوائنٹس لوز کر گیا تاہم طویل دورانیئے کے بعد روپیہ کی تنزلی کا سلسلہ رکنے سے آنیوالے دنوں میں بڑھتے

درآمد بل کے حجم میں کمی کے امکانات ،وفاقی حکومت کا قومی ائیر لائن کو44ارب روپے کا بیل آ?ٹ پیکیج دینے اور کے الیکٹر ک کو نیشنل گرڈ سے 1100میگا واٹ بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں2دن تیزی کا رجحان رہا اس دوران کے ایس ای1010انڈیکس 275.91پوائنٹس بڑھ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس

ای100انڈیکس میں562.21پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47198.29پوائنٹس سے کم ہو کر46636.08پوائنٹس ہو گیا اسی طرح304.29پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18784.61پوائنٹس سے کم ہو کر18480.32پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32388.43پوائنٹس سے گھٹ کر32010.20پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری اتار چڑھا? کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب19ارب79کروڑ6لاکھ99ہزار303روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب55ارب17کروڑ14لاکھ23ہزار497روپے سے کم ہو کر81کھرب35ارب38کروڑ7لاکھ24ہزار194روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس47387.34پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی

لہر آنے سے انڈیکس46503.69پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ15ارب روپے مالیت کے47کروڑ97لاکھ93ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم11ارب روپے مالیت کے33کروڑ27لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر2605کمپنیو ں کا

کاروبا ر ہوا جس میں سے920کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1579میں کمی اور106کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم ،سروس فیبرک ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سٹی فارما لمیٹڈ ،پاک ریفائنری ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونائیٹڈ بینک ،ایز گارڈ نائن ،ہم نیٹ ورک ،یوسف ویوننگ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،ٹریٹ کارپوریشن ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،میپل لیف ،بینک اسلامی پاکستان ،بینک آف پنجاب اور سلک بینک سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…