منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عدالت کا کریم کو اپنے ڈرائیوروں کیلئے ’کیپٹن آف کریم‘ کی اصطلاح استعمال کرنے کا حکم

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی ڈسٹرک اینڈ سیشن عدالت نے آن لائن سواری بک کرنے والی کمپنی کریم کو اپنے ڈرائیوروں کیلئے ’کیپٹن‘ کے بجائے ’کیپٹن آف کریم‘ کی اصطلاح استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔ٹیکسی سروس کی جانب سے کیپٹن کا لفظ استعمال کرنے پر ایک ایئرلائن کے پائلٹ لبیب احمد نے درخواست دائر کی تھی جس پر مذکورہ حکم نامہ

ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن راولپنڈی اشفاق احمد رانا نے 14 ستمبر کو جاری کیا۔پائلٹ نے شکایت کی تھی کہ ملازمت کا ٹائٹل کریم کے عملے کے جیسا ہونے کی وجہ سے انہیں ‘شرمندگی اور بے عزتی’ کا سامنا کرنا پڑا۔لبیب احمد نے اپنے وکیل چوہدری رضوان الٰہی کے توسط سے جولائی میں عدالت سے رجوع کیا تھا، اپنی درخواست میں انہوں نے کہا تھا کہ کریم کیپٹن کے ملازمت کے ٹائٹل کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھن سے انہیں مذاق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کیپٹن کا لقب یا تو پائلٹ یا مسلح افواج کے تیسرے درجے کے افسر کے لیے مخصوص ہونا چاہیے، جسے کمیشنڈ آفیسر بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اس طرح کے واقعات نے ان کے اعتماد کو توڑ دیا اور ہوا بازی کے اس عہدے کو بدنام کیا جو کہ سخت محنت سے تعلیم اور سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان سے کمرشل پائلٹ لائسنس کے حصول کے بعد حاصل کیا گیا تھا۔درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے کریم کو ڈرائیوروں کے لیے لفظ کیپٹن استعمال کرنے سے عارضی طور پر روک دیا تھا اور 31 جولائی کو کمپنی کے زونل منیجر سے جواب بھی طلب کیا تھا۔31 جولائی کی سماعت میں عدالت نے کریم کو ایک بار پھر 14 ستمبر کو اپنا تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم کمپنی کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے کے بعد عدالت نے ایک جزوی فیصلہ جاری کیا اور کیب سروس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈرائیوروں کے لیے ترمیم شدہ لقب استعمال کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…