پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

دفاعی صنعت کیلئے بڑی کامیابی، دنیا کی طاقتور ترین جی 20 میں شامل ملک کا پاکستان سے بڑی تعداد میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) جی 20 میں شامل ملک ارجنٹینا نے پاکستان سے بڑی تعداد میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے سب سے بڑی کامیابی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا نے پاکستان سے جے ایف تھنڈر بلاک 3 طیاروں کی خریداری کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے۔

ارجنٹینا کی جانب سے پاکستان سے کل 12 بلاک 3 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے جائیں گے، اس مقصد کیلئے ارجنٹینا کی حکومت نے 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کے فنڈز بھی مختص کر دیے ہیں۔ارجنٹینا کی پارلیمنٹ سے طیاروں کی خریداری کے فیصلے کی منظوری ملنے کے بعد طیاروں حاصل کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ اس پیش رفت کو دفاعی ماہرین کی جانب سے پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل رواں سال مئی میں با ضابطہ طور پر 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے بھی کیے تھے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے کرونا وباء سے درپیش چیلنجز کے باوجود رواں سال مارچ میں طے شدہ شیڈول کے مطابق طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کیے۔ پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے اچھی خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک کئی ممالک جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر چکے۔ بھارت کا دوست اور پڑوسی ملک میانمار بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ جبکہ آذربائیجان اور ملائیشیا بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…